بسم اللہ الرحمٰن لرحیم
محترم قارئین کرام اسلام علیکم
محترم قارئین کرام اسلام علیکم
ہپنا ٹزم کیا ہے؟
بہت سے لوگوں کی اکثریت ہپنا ٹزم کے نام سے واقف اور شائق ہیں اس کے اثرات کے قائل بھی ہیں بہت سے دوست ہپنا ٹزم سیکھنے کا شوق بھی رکھتے ہوں گے مگر مناسب راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک تِشنہ لب ہی ہوں گے.
اس تحریر میں درج مشقوں کی مدد سے بغیر کسی نقصان کے کوئی بھی شخص اس علم کو سیکھ سکتا ہے اور کسی کی محنت بھی رائیگاں نہیں جائے گی انشااللہ کیونکہ یہ ذہن کی ورزش بھی ہے ان ورزشوں سے انسان میں بہت سی ذہنی بیماریوں اور پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کی طاقت پیدا ہوتی ہے۔ اس کے ع
لاوہ بھی اس کے بے شمار فوائد ہیں.
لاوہ بھی اس کے بے شمار فوائد ہیں.
لفظ ہپنا ٹزم مغرب والوں کی ایجاد ہے ہپنا ٹزم کے لفظی معنی غنودگی کے ہیں یعنی نیند جیسی حالت کیونکہ جب کسی کو ہپنا ٹائز کیا جاتا ہے تو اس شخص پر مصنوعی نیند طاری کر کے اپنے پیغام کو اس شخص کے دل و دماغ تک پہنچایا جاتا ہے جس شخص کو ہپنا ٹائز کیا جاتا ہے وہ شخص ہپناٹسٹ کے پیغام کے مطابق عمل کرنے پر مجبور ہوتا ہے.
ہپنا ٹائز شدہ شخص کو جو بھی پیغام غنودگی کی حالت میں دیا جاتا ہے عام حالت میں آکر ہپنا ٹائز شدہ شخص نے جو پیغام دورانِ غنودگی حاصل کیا ہو اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہے یہ پیغام کسی بھی نوعیت کا ہو ہپنا ٹائز شدہ شخص ہپناٹسٹ کے پیغام پر ہر صورت عمل کرے گا اور مزے کی بات یہ کہ ہپنا ٹائز شدہ شخص کو بالکل بھی احساس نہیں ہوتا کہ وہ کیونکر یہ کام کر رہا ہے۔ اس علم سے انسان اپنی اور دوسروں کی اصلاح بھی کر سکتا ہے بےشمار بیماریوں کا علاج بھی ہپنا ٹائز سے ممکن ہے.
No comments:
Post a Comment